دفترخارجہ نے امریکا ایران صورتحال پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی

پاکستان دفتر خارجہ نے خطے کی کشیدگی پر رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان علاقائی امن اور ایران امریکا تنازع مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے مصالحتی کردار جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔ رپورٹ میں فوری اور طویل مدتی…

کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف…

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ‏27 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن ہیں، ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستیں ختم کی جائیں، الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ اپنے…

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں بھارت  نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مقابلے کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم تیسرے کوارٹر کے اختتام…

بجٹ، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے پہلے صدر مملکت سے مشاورت کا فیصلہ

بجٹ مذاکرات کے حوالے سے ن لیگ اور اتحادی پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں میں تیزی آگئی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے صدر آصف زرداری سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات سے قبل صدر مملکت سے…

پشاور میں جنگلاتی آگ کے خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

ڈپٹی کمشنر پشاور نے جنگلاتی علاقوں میں آگ لگانے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی، حسن خیل فاریسٹ رینج اور ضلع پشاور میں جھاڑیوں، گھاس اور زرعی باقیات جلانے پر پابندی ہو گی۔ جنگلاتی علاقوں میں پکنک کے دوران آگ جلانے اور فائر ایکٹویٹیز پر…

ملتان میں کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شیر شاہ ٹول پلازہ پر پیش آیا، جہاں تین مزدور لوہے کی سیڑھی کے ذریعے کام کر رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے افراد ٹول پلازہ کی اسٹیل کی چھت پر نصب لائٹس کی مرمت میں مصروف تھے۔ ریسکیو کے مطابق کام مکمل کرنے کے بعد مزدور…

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، جہاں انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا…

آزاد جموں و کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں کیلئے آفیسرز تعینات

آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق تعیناتیاں آزاد کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کے سیکشن 32 کی شق (1) اور (2) کے تحت کی گئیں۔ عام انتخابات 2026 کے شفاف انعقاد کیلئے شیڈول کے مطابق افسران مقرر کر دیئے گے، الیکشن کمیشن نے…

آزاد کشمیر، جی بی میں سست انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز میں خلل کی وجوہات سامنے آگئیں

ایس سی او دستاویز کے مطابق گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر تاحال مکمل بحال نہ ہو سکا، بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہونے والے مواصلاتی نیٹ ورکس عارضی انتظامات کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق متاثرہ…

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نظام میں وسعت لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ٹیکس کی شرح بڑھانے کے بجائے اسے کم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ٹیکس…