فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، جنگ بندی پر اہم پیش رفت متوقع

اسلام آباد: لبنان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روڈولف ہیکل اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچنے والے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں اور پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں اور…

کوئٹہ تیزب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہنور ناصر علاج کے لیے کراچی منتقل

پولیس ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کے جنرل سرجری وارڈ کے لفٹ آپریٹر ہمایوں شاہ نے ڈاکٹرماہ نورپرتیزاب پھینکا، تیزاب گردی کے واقعے میں ڈاکٹر ماہ نور اوروارڈ بوائے عبدالرزاق زخمی ہوگئے، ہلاک ملزم ہمایوں شاہ کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا۔ پولیس ذرائع…

گلگت بلتستان، شفاف انتخابات کے لیے کنٹرول روم قائم، 24 گھنٹے نگرانی جاری رہے گی

گلگت بلتستان میں شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پرسنل سیکرٹری کے کمرے کو کنٹرول روم قرار دے دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹرول روم 6 جون سے 8 جون تک مسلسل…

کراچی میں دل کے امراض میں خوفناک اضافہ، ماہانہ 35 سے 40 ہزار کیسز رپورٹ

کراچی میں دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،جس پر ماہرینِ قلب نے صورتحال کو خطرناک قرار دیدیا ہے۔ کارڈیک رجسٹری آف پاکستان کےبانی ڈاکٹربشیرحنیف کےمطابق شہرمیں ہرماہ تقریباً 35 سے 40 ہزار ہارٹ اٹیک کے کیسز رپورٹ ہو…

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے آج سے 12 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی ہیٹ ویو کا امکان ہے، شہر قائد میں پارہ 40 سے 43 ڈگری تک رہنے…

پاکستان قابل اعتماد ثالث، ایران امریکا جنگ بندی میں کردار سراہتے ہیں: چین

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے، تمام اختلافات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہئے، چین ایران کی خودمختاری، علاقائی…

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ پر مشاورت آج ہوگی

صدر آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا، اس اجلاس سے پہلے صدر زرداری پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کریں گے جس میں بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے…

ڈسکہ: تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار شہری کو 2 بیٹوں سمیت کچل دیا

ذرائع کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ فضل آباد کے قریب آصف نامی شہری اپنے 2 بیٹوں آیان اور رافع کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں آصف اور اس کا بیٹا رافع زخمی ہوگئے جبکہ…

گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے انتخابی دنگل سج گیا، 24 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابی دنگل سج گیا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کل 33 نشستوں پر مشتمل ہے۔ 24 براہ راست منتخب ارکان، 6 خواتین نشستیں، 3 نشستیں ٹیکنو کریٹس کیلیے مختص…

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں دو ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے آبنائے ہرمز میں دو ایرانی یک طرفہ حملہ آور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج نے ان ڈرونز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ…