ایران-امریکا امن ڈیل سے قبل بڑی پیش رفت، امریکی بحری ناکہ بندی ختم، ایرانی تیل بردار جہاز آزاد

ایران اور امریکا کے درمیان متوقع امن معاہدے پر باضابطہ دستخط سے قبل ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکا نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد اپنی سمندری ناکہ بندی ختم کرنا شروع کر دی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں ایرانی خام تیل لے جانے والے…

چین کا نیا وائٹ پیپر جاری، زیادہ منصفانہ عالمی حکمرانی کے نظام کی تشکیل پر زور

بیجنگ: چین نے عالمی حکمرانی کے مستقبل سے متعلق اپنے وژن اور پالیسی ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئے "زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تشکیل: چین کے تصورات، تجاویز اور اقدامات" کے عنوان سے ایک جامع وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے۔ دستاویز…

شبقدر میں سی ٹی ڈی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حیات خان عرف حیات اللہ، عاصم اور امین اللہ عرف معاویہ عرف قاری شامل ہیں، کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تینوں مطلوب دہشت گرد مارے…

بی ایل اے اور مجید بریگیڈ افغانستان کے محفوظ ٹھکانے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، دی ڈپلومیٹ

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ امریکاکواقوام متحدہ میں بی ایل اےکی بلیک لسٹنگ کیلئےپاکستان کی حمایت کرنی چاہیے،بی ایل اے اور مجید بریگیڈ افغانستان کے محفوظ ٹھکانے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ امریکی جریدہ دی…

صدر اور وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زور

خشک سالی اور صحرائی پھیلاؤ کے عالمی دن پر صدر مملکت اور وزیراعظم نے قدرتی وسائل کے تحفظ اور چراگاہوں کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ خشک سالی کے عالمی…

والدین کسی بھی سمجھوتے کے ذریعے بچے کے نان نفقہ اور وراثتی حقوق ختم نہیں کر سکتے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے حقوق سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ والدین کسی بھی سمجھوتے کے ذریعے بچے کے نان نفقہ اور وراثتی حقوق ختم نہیں کر سکتے۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے محمد ولید ارشد کی درخواست پرپانچ صفحات پرمشتمل…

قدرتی وسائل کا تحفظ پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے: صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا کہ چراگاہوں کا تحفظ غذائی سلامتی، ماحولیاتی توازن اور لاکھوں افراد کے روزگار کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صحت مند چراگاہیں مویشی بانی کے شعبے کی مضبوطی اور دیہی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ صدر زرداری کا…

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکسوں میں کمی اور عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم بچوں کی تعلیمی ضروریات سے متعلق اشیا پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کیلیے آئی ایم ایف سے منظوری حاصل نہیں کی جا سکی۔…

محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نئے ہجری سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امن و سلامتی اور سکون کا پیغام لائے، نیا ہجری سال امت مسلمہ کے لئے وحدت و اتحاد کا پیغامبر ہو اور پاکستان کے لئے امن و ترقی کا سال…

محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 7 قسم کی پابندیاں عائد

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یکم سے 10 محرم الحرام، بمطابق 17 جون تا 26 جون، صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل رہے گی، جس کے تحت 7 مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے دوران صرف منظور شدہ جلوسوں اور…