پاکستان کی ثالثی میں ایران کی نئی امن تجویز امریکا کو ارسال، سفارتی سرگرمیوں میں تیزی

پاکستان کی ثالثی کے ذریعے ایران نے امریکا کو ایک نئی امن تجویز ارسال کر دی ہے، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کو مستحکم بنانے کے نکات شامل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بطور ثالث یہ تازہ تجویز واشنگٹن کے ساتھ شیئر کی…

عراق کا سعودی عرب پر ڈرون حملوں پر اظہارِ افسوس، تحقیقات شروع

عراقی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے خلاف کسی بھی کارروائی کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون ناگزیر ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب…

ایران پابندیوں کی خلاف ورزی: امریکی وزارت خزانہ کا بھارتی کمپنی سے 275 ملین ڈالر کا تصفیہ

امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف مبینہ پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر بھارت کی بڑی کمپنی اڈانی انٹرپرائزر سے 275 ملین ڈالر کا تصفیہ طے پا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (Office…

خلیجی ممالک سے 5 برس میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر، قومی اسمبلی میں انکشاف

قومی اسمبلی میں وقفۂ سوالات کے دوران پیش کی گئی سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانی شہریوں کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر ملک بدر کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے…

ٹرمپ کی امریکی میڈیا پر شدید تنقید، ایران سے متعلق خبروں کو “جانبدار” قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایران سے متعلق خبروں میں جانبدارانہ اور گمراہ کن رویہ اپنانے کا الزام دیا ہے۔ اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بعض امریکی…

ایران اور امریکا کے درمیان پاکستانی ثالثی کے ذریعے بات چیت کا عمل جاری ہے، ترجمان اسماعیل بقائی

ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستانی ثالثی کے ذریعے بات چیت کا عمل جاری ہے، تاہم تہران اپنے یورینیم افزودگی کے حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا…

اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والے “صمود فلوٹیلا” کو دوبارہ روک لیا، رابطہ منقطع

اسرائیلی نیوی نے ایک بار پھر غزہ کیلئے امداد لے جانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” کو روک لیا ہے، جبکہ امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ قافلے میں شامل کشتیوں کا مکمل کنٹرول اسرائیلی فورسز نے سنبھال لیا ہے۔ امدادی تنظیم کے مطابق اسرائیلی فوج کی اسپیڈ…

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی مودی حکومت پر تنقید، آزاد کشمیر کے عوام پرسکون جبکہ مقبوضہ کشمیر میں…

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی  نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پرسکون اور آزاد ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں خوف، دباؤ اور بے…

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی لیول ٹو امپائرنگ کورس مکمل، 65 امیدواروں کی شرکت

پی سی بی کے زیر اہتمام چار روزہ پی سی بی لیول ٹو امپائرنگ کورس 14 سے 17 مئی تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 65 امیدواروں نے شرکت کی۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق تمام امیدوار پہلے ہی لیول ون کورس مکمل کر چکے تھے اور اسی…

پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ٹیم کے ٹرائلز کل سے شروع، ٹیم کا اعلان بدھ کو متوقع

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے پرو ہاکی لیگ کیلئے انتخابی ٹرائلز کل سے شروع ہوں گے، جبکہ قومی اسکواڈ کے اعلان کی توقع بدھ کے روز کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک مختلف لیگز میں حصہ لینے والے تمام پاکستانی کھلاڑی قومی تربیتی کیمپ میں…