عیدالاضحیٰ 2026: حکومت نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں تین روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 26، 27 اور 28 مئی کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق منگل، بدھ اور جمعرات کو تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے تاکہ شہری عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بھرپور انداز میں منا سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی۔ کئی برسوں بعد ایسا موقع آیا ہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر مسلم ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.